آگرہ میں تاج محل کے سائے میں مہتاب باغ کی طرف جمنا کے کنارے آج ایک سیاہ رنگ کا مشتبہ ڈبہ ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ میں شامل محبت کی علامت تاج
محل کے سلسلے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب اعتماد
الدولہ علاقے میں مہتاب
باغ کی طرف تاج محل کے سامنے مشتبہ سیاہ ڈبے کو دیکھ کر وہاں تعینات
سیکورٹی اہلکاروں میں افرا تفری مچ گئی۔معاملے کی اطلاع ہونے پر پولیس اور انتظامیہ کے اعلی افسران اور بم ناکارہ بنانےوالا دستہ(بی ڈی ایس) بھی موقع پر پہنچا۔